Wednesday, December 2, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

رینجرز کے ہاتھوں انہتائی مطلوب ڈکیت ساتھی سمیت گرفتار

سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلئے،...

اسٹیل ملز ملازمین کوبے روزگارنہیں ہونے دینگے، سعید غنی

 وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو بے روزگار کرنے کے سخت...

عزیر بلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا

لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کے 3 قریبی ساتھیوں کے خلاف اہم پیش رفت، عدالت نےعزیربلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا سنادی، عبدالعزیز...

شہر قائد میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

شہر قائد میں موسم خشک، ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد ریکارڈ، کم سے کم درجہ 15.5 ڈگری اور زیادہ  سے زیادہ 33...

ملک میں انتشار برپا کرکے امن و امان کی صورت حال کو خراب کیا جا رہا ہے، مزمل ہاشمی

Muzammal Iqbal Hashmiکراچی، جماعة الدعوة ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کراچی میں بھی احیائے نظریہ پاکستان مہم چلائی گی۔ علاقوں اور محلوں کی سطح پر پروگرامات کے علاوہ سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔ جبکہ نظریہ پاکستان پر تیار کردہ خصوصی ڈاکومینٹری بھی وسیع پیمانے پر بڑی اسکرینوں کے ذریعے دکھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ اساتذہ، طلبہ، خواتین و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے علیحدہ پروگرامات ترتیب دیئے جائیں گے۔ علماءو خطباءکرام مساجد اور محلوں کی سطح پر منعقدہ پروگرامات میں احیائے نظریہ پاکستان کے موضوع پر خصوصی روشنی ڈالیں گے۔ امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ جماعة الدعوة کا احیائے نظریہ پاکستان مہم قیام پاکستان کے اصل محرکات اور اس کی نظریاتی حیثیت کو اجاگر کرنے کے لیے معاون ثابت ہوگی۔ پاکستان لاالہ الااللہ کی بنیاد پر ہزاروں جانوں کی قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا تھا۔ مسلم معاشرے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہی تشکیل پاتے ہیں۔ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو علاقائیت، لسانیت اور فرقہ واریت کی بنیاد پر تقسیم کرکے اپنے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں انتشار برپا کرکے امن و امان کی صورت حال کو خراب کیا جا رہا ہے۔ ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ فرقہ واریت اور گروہ بندیوں کے سلسلے ترک کرکے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے۔ نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد سے صحیح طور پر آگاہ کرنے سے ہی ملک دشمنوں کی سازشوں کا توڑ کیا جاسکتا ہے۔

Open chat