Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے ثقافت کسی بھی قوم کی شناخت کی حامل ہوتی ہے، حاجی...

ثقافت کسی بھی قوم کی شناخت کی حامل ہوتی ہے، حاجی مظفر علی شجرہ

muzaffar ali shajraثقافت کسی بھی قوم کی شناخت اورانفرادیت کی حامل ہوتی ہے۔ قومی تشخص اور ثقافت سے محبت ہرانسان کا فطری عمل کا مظہر ہے۔ بادی النظر میں ثقافت ہی کسی قوم کی میراث تصور کی جاتی ہے،ویسے بھی پاکستانی ثقافت مختلف قومیتوں کا حسین گلدستہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز حاجی مظفر شجرہ(مشیر وزیر اعلیٰ سندھ) نے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ کراچی کے تحت ہفتہ طلبہ کے موقع پر جامعہ کراچی میں منعقدہ ”پاکستان کلچر ڈے “ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ کراچی کے طلبہ کے قومی جذبے کو بے حد سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ بی بی شہید کی تربیت اور وژن کا نتیجہ ہے کہ طلبہ اتنے فعال اور متحرک ہیں۔تقریب کے منتظمین کوآرڈینیٹر تجمل حسین اور ان کی کابینہ کے اراکین عاصم عباس میر،طیفور حسین ،محمد رضا ،سجاد حسین ،شہزاد کریم،برکت علی ،محمد رﺅف ملک اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے تمام اراکین نے معزز مہمانوں اور طلبہ وطالبات کا شکریہ اداکیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...