Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

سول ایوی ایشن کا ڈی جی تعینات، ذرائع سی اے اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان...

ملازمت سے برطرفی، اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورہ

ملازمت سے برطرفی کا سن کر اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورپڑگیا، حبیب الرحمن کو اس...

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

مائی کراچی“2015نمائش کی تیاریاں زوروشور سے جاری

MYKARACHIEXHIBITION2015320x180 (1)کراچی، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے زیراہتمام 10تا12اپریل2015 کو ایکسپو سینٹر کراچی میں 12ویں سالانہ ”مائی کراچی“ نمائش کا عظیم الشان طریقے سے انعقاد کیاجائے گا جس میں مقامی و غیر ملکی نمائش کنندگان اپنی مصنوعات و خدمات کی تشہیر کریں گے۔نمائش میں 8لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔کراچی چیمبر سے جاری بیان کے مطابق 3 روز جاری رہنے والی یہ نمائش بزنس ٹوبزنس اور بزنس ٹو کنزیومر میٹنگز کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے ایک مکمل پلیٹ فارم ثابت ہو گی جس میں کراچی کے عوام کوبھی ہرتفریح کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جو ہرسال نمائش میں دلچسپی کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔

بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور سابق صدر رکراچی چیمبر آف کامرس سراج قاسم تیلی نے” مائی نمائش“ کے کامیاب سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جب وہ 2004 میں کے سی سی آئی کے صدر تھے انہوں نے کراچی کے منفی امیج کو بہتر بنانے کی ضرورت محسوس کی جو میڈیا خاص طور پر مغربی میڈیا کی جانب سے غلط تاثر پیش کرنے کے باعث ابھر کرسامنے آیا۔ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کے لیے نمائش کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جو قومی خزانے میں 68 فیصد سے زائد ریونیو کا حصہ دار ہے۔انہوں نے کہاکہ 2004 سے شروع کی جانے والی اس نمائش کو قومی اور بین الاقوامی سطح پرتسلیم کیاجاتاہے۔
چیئرمین بی ایم جی نے کہاکہ مائی کراچی نمائش ہر سال بہترسے بہتر ہو رہی ہے اور اس حوالے سے بی ایم جی کے کے سی سی آئی میں سابق صدور کی خدمات قابل تحسین ہیں جنہوں نے سابقہ نمائشوں کے مقابلے میں ہر سال نمائش کو مزید بہتر انداز میں منعقد کرنے میں کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ 2004 میں شروع کی گئی3 ہالز پر مشتمل مائی کراچی نمائش آج ایکسپو سینٹر کے تمام 6 ہالز تک پھیل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر بغیر کسی مالی فائدے کو مقصد بناتے ہوئے ہر سال پابندی کے ساتھ نمائش کا انعقاد کر رہاہے جس کا واحدمقصد کراچی کا سافٹ امیج اور میڈ ان پاکستان کے نقطہ نظر کے تحت دنیا بھر میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے حکومت سندھ،گورنر سندھ اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون کو بھی سراہا جنہوں نے اس نمائش کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون فراہم کیا۔

Open chat