Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ” مائی کراچی“ نمائش کا اختتام، سات لاکھ افراد نے نمائش کا...

” مائی کراچی“ نمائش کا اختتام، سات لاکھ افراد نے نمائش کا دورہ کیا

aa7کراچی،بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر سراج قاسم تیلی نے کے سی سی آئی کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر میں3روز سے جاری 12ویں سالانہ ”مائی کراچی“نمائش میں زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوںافراد کی شرکت اور زبردست پذیرائی کا خیر مقدم کیا ہے اور اگلے سال بھی شایان شان طریقے سے8تا 10اپریل2016کو ایکسپو سینٹر میں”مائی کراچی“نمائش کے انعقاد کااعلان کیاہے۔انہوں نے اتوار کو ملک کی سب سے بڑی نمائش کے آخری روز ایکسپو سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہر سال ”مائی کراچی“نمائش گزشتہ نمائشوں کی نسبت زیادہ بہتر انداز میں منعقد کی جاتی ہے اور یہ کامیابی کے سی سی آئی کے عہدیداران، خصوصی کمیٹی برائے ”مائی کراچی “نمائش اور منیجنگ کمیٹی کے ارکان سمیت تمام بی ایم جی اینزکے تعاون اور انتھک محنت کی بدولت ہی ممکن ہوئی ہے جنہوںنے اس نمائش کو یادگار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔سراج قاسم تیلی نے کہاکہ12ویں سالانہ”مائی کراچی“نمائش ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوئی جہاں ملکی و غیر ملکی تاجروں نے اپنی مصنوعات اور خدمات کی تشہیر کی۔ایکسپو سینٹر کے تمام 6ہالز میں300اسٹالز لگائے گئے تھے جبکہ تقریباً7لاکھ افراد نے نمائش کا دورہ کیا۔اس موقع پر انڈونیشیا کے قونصل جنرل ہادی سانتوسو()سوئٹزر لینڈ کے قونصل جنرل روجر کل ()، بزنس مین گرپ کے وائس چیئرمینززبیر موتی والا،انجم نثار،کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد وہرہ، سینئر نائب صدر محمد ابراہیم کوسمبی، خصوصی کمیٹی برائے ”مائی کراچی “نمائش کے چیئرمین محمد ادریس، خصوصی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین شمیم احمد فرپو،سابق صدر کے سی سی آئی اے کیو خلیل اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی اُن کے ہمراہ تھے۔چیئرمین بی ایم جی نے کراچی میں کے سی سی آئی کی نمائش میں تعاون پرمختلف قونصلیٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ12ویں ”مائی کراچی “نمائش میں 19ممالک نے شرکت کی اور اگلے سال مزید غیر ملکی نمائش کنندگان کی شرکت متوقع ہے ۔سراج قاسم تیلی نے امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ماضی کے مقابلے میں امن وامان کی صورتحال قدرے بہتر ہوئی ہے لیکن قومی خزانے میں68فیصد سے زائد ریونیو دینے والے شہر کراچی میں امن ومان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد وہرہ نے کہاکہ12ویں سالانہ”مائی کراچی“نمائش کے شرکاءنے نمائش کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی ہے کہ یہ نمائش سال میں دو بار منعقد کی جائے تاکہ کراچی والوں کو اس سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوسکیں۔کے سی سی آئی کی خصوصی کمیٹی برائے ”مائی کراچی“نمائش محمد ادریس نے بی ایم جی لیڈرشپ خصوصاًسراج قاسم تیلی و دیگر بی ایم جی اینز کوخراج تحسین پیش کیاجن کے تعاون کی بدولت یہ نمائش سابقہ ریکارڈز توڑتے ہوئے شہر کراچی کے لوگوں کے لیے ایک یادگار ایونٹ بن گیاہے۔انہوںنے بتایاکہ”مائی کراچی “نمائش کی تاریخ میں پہلی بارلان فیبرک پویلین کاقیام عمل میں لایا گیااوربین الاقوامی معیار کا فیشن شو منعقد کیا گیا جسے شرکاءنے بہت زیادہ پسند کیا جبکہ پالتوجانوروں اور پرندوںکے شوکے علاوہ نمائش کا دورہ کرنے والی فیمیلز کے لیے وسیع و عریض فوڈ کورٹ بھی قائم کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...