Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ”مائی کراچی“ نمائش کا افتتاح کردیا

MYKARACHIEXHIBITION2015320x180 (1)کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی چیمبرآف کامرس سے کہا ہے کہ وہ مختلف مسائل سے مو¿ثرطریقے سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت کا ساتھ دے اور شہر کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون طلب بھی کیا تاکہ کراچی کو دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں لایا جاسکے۔ یہ شہر ترقی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے تاہم اس کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے جمعے کے روز کراچی چیمبر کے زیر اہتمام کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی 12ویں سالانہ”مائی کراچی“ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی۔اس موقع پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی،چیئرمین بزنس مین گروپ اور سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی،وائس چیئرمینز بی ایم جی طاہر خالق،زبیر موتی والا،انجم نثار، کراچی چیمبرکے صدر افتخار احمد وہرہ،سینئر نائب صدر محمد ابراہیم کوسمبی، نائب صدر آغا شہاب احمد خان اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہر میں پانی کی قلت پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایاکہ سندھ حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر کے فور منصوبے کے لیے فنڈز منظور کردیے ہیں جوطویل عرصے سے تعطل کا شکار تھے۔انہوں نے کہاکہ کے فور منصوبے کے لیے سندھ حکومت نے پہلے ہی 50فیصد فنڈزکی منظوری دے دی جبکہ وفاقی حکومت کو بھی وعدے کے مطابق فنڈز جاری کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شہر کو پانی کی مزید قلت سے بچایاجاسکے۔انہوںنے مزید کہاکہ صوبہ سندھ گیس کی 70فیصد پیداوار کے باوجود پیداوار کابمشکل30فیصد حاصل کرتا ہے جوکہ آئین کے مطابق نہیں۔آئین میں یہ واضح ہے کہ پیداوار والا علاقہ سب سے پہلے گیس کو استعمال کرنے کا حق دار ہے لہٰذا کراچی کی تاجر برادری گیس کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے میں سندھ حکومت کا ساتھ دے۔انہوںنے”مائی کراچی“نمائش کے ذریعے کراچی کاسافٹ امیج دنیا بھرمیں اجاگر کرنے پر کراچی چیمبر آف کامرس کے کردار کوبھی سراہا۔بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور کے سی سی آئی کے سابق صدر سراج قاسم تیلی نے ”مائی کراچی“نمائش کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نمائش کے نام سے ظاہرہے کہ یہاں رہنے والے ہر ایک شخص کو اسے اپنا شہر ماننا چاہیے جبکہ مختلف ثقافت،رنگ و نسل،زبان اور فرقہ واریت سے بالا تر ہو کرسب کو ایک ساتھ مل جل کر رہنا بھی نمائش کا مرکزی موضوع ہے۔انہوں نے امن وامان کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال اتنی زیادہ خراب نہیں جتنامقامی و مغربی میڈیا پیش کرتا ہے جبکہ لندن سمیت دنیا کے مختلف ترقی یافتہ شہروں میں بھی ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ا

Open chat