Monday, January 25, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

ادارہ نورحق، سعید غنی کی سراج الحق سے ملاقات

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی ادارہ نور حق آمد، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ذرائع کے مطابق سعید غنی نے ملاقات میں...

سندھ حکومت کا شاپنگ مالز مالکان کےلئے بڑا فیصلہ

 سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے بھر رات گئے تک تمام شاپنگ مالز کو کھلے رہنے کی اجازت، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے...

مراد علی شاہ اور علی زیدی کے وزیراعظم کو خطوط

جمعہ کے روز کراچی انسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین ہونےوالی تلخ کلامی...

شہر بھر میں 24 گھنٹے کےلئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

آٹھ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک کھلے رہیں...

23اپریل کو الطاف حسین ناقابل واپسی استعفیٰ دینگے،سراج الحق کا دعویٰ

sirajulhaq-pakistan-jamaat-e-islamiکراچی، این اے دو سو چھیالیس میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں عائشہ منزل پر ہونے والے جماعت اسلامی خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ الطاف حسین نے نو بار استعفی دے کر واپس لیا، مگرتیئس اپریل کو وہ ناقابل واپسی استعفی دیں گے۔کراچی میں جماعت اسلامی خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج خواتین نے خوف کے بت کو توڑ دیا ہے۔ ہم خواتین کو بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں، تیئس اپریل کراچی کی قسمت جاگنے کا دن ہوگا، عوام تیئس اپریل کو بتادیں گے کہ اب فیصلے لندن سے نہیں بلکہ کراچی میں ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اب بدمعاشی نہیں بلکہ شرافت اورخدمت کی سیاست ہونی چاہیے، کراچی سے تاجر بھاگ رہے ہیں کیونکہ انکی جانوں کو تحفظ نہیں، گزشتہ عشرے میں سترہ ہزار سے زیادہ کارخانے بند کیے گئے۔ سیاسی مصلحتوں کی وجہ سے حکومت سندھ متحدہ کے گناہوں پر پردہ ڈالتی رہی ہے۔ سینٹیر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت ہوگی تو خواتین کی ملازمت کے اوقات میں کمی کرینگے۔ عافیہ صدیقی کو رہائی دلواکروطن واپس لائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat