این اے243، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور پی ایس پی میں ٹکرائو کا امکان

vootکراچی، این اے 243 کا ضمنی انتخاب اہمیت اختیار کرگیا، مذکور ہ نشست عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد خالی ہوئی تھی،این اے 243 پر مجموعی طورپر 22 امیدوار حصہ لے رہے ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں میں پی پی کے حاکم علی، ن لیگ کے شرافت علی ، متحدہ مجلس عمل کے نعیم اختر، تحریک لبیک کے نواز الہدیٰ، تحریک انصاف کے عالمگیر خان، متحدہ قومی موومنٹ کے عامر ولی الدین اور پاک سر زمین پارٹی کے آصف حسنین سمیت دیگر شامل ہیں۔ سیاسی مبصر ین کے مطابق این اے243 پر اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے عالمگیر خان اور ایم کیو ایم کے عامر ولی الدین چشتی کے مابین ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق حلقہ این اے 243 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 2 ہزار 731 ہے۔مردووٹرزکی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 510 ، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ91 ہزار221 ہے۔ این اے 243 کےلئے کل216پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج کے اہلکار تعینات ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top