Thursday, October 22, 2020
Home Trending این اے 246: متحدہ قومی اسمبلی کی نشست جیت جائے گی، سروے...

این اے 246: متحدہ قومی اسمبلی کی نشست جیت جائے گی، سروے رپورٹ

election3کراچی: شہر میں حلقہ این اے 246 پر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ تین اہم پارٹیوں کے مابین انتخابی مہم کے مقابلے جاری ہیں۔ کراچی اپ ڈیٹس ڈاٹ کام (karachiupdates.com) پر ہونے والے سروے میں عوام کی رائے کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 246 جو کہ معروف سیاست دان نبیل گبول کے ایم کیو ایم سے استعفے کے بعد خالی ہوگئی تھی ، اس نشست پر 23 اپریل کو انتخاب ہونا ہے ، نشست کراچی کے جس علاقے کی ہے وہاں ایم کیو ایم کا مرکز نائن زیرو بھی واقع ہے. ایم کیو ایم نے ماضی میں ہونے والےانتخابات میں اس نشست کو جیتا ہے ، نبیل گبول کا تعلق بھی ایم کیو ایم سے تھا جنہوں نے پارٹی سے اختلافات کے سبب ایم کیو ایم اور قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے بعد الزام لگایا تھا کہ انہیں دھاندلی کرواکر جتوایا گیا، مذکورہ نشست پر الیکشن کمیشن نے 23 اپریل کو انتخاب کرانے کا اعلان کیا ، کراچی میں جاری آپریشن اور اس کے نتیجے میں موجودہ حالات کے سبب اس نشست کی اہمیت بڑھ گئی ہے ، اس نشست کو جیتنے کیلئے ایم کیو ایم نے کنور نوید ، تحریک انصاف نے عمران اسماعیل اور جماعت اسلامی نے راشد نسیم اور پاسبان نے عثمان معظم کو میدان میں اتارا.واضح رہے کہ پاسبان پاکستان نے حال ہی ملکی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کیا جس کے بعد انہوں نے مذکورہ نشست پر عثمان معظم کو اپنا امیدوار نامزد کیا . کراچی اپ ڈیٹس نے چاروں امیدواروں سے متعلق عوام کی رائے جاننے کیلئےسروے کرایا ۔ سروے کے نتائج کے مطابق اکثریت نے یہ رائے دی کہ ایم کیو ایم اس نشست پر بازی لے جائے گی جبکہ دوسرے نمبر پر ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی تیسرے اور پاسبان بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاجاہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک ٹریفک کے لیے بندی کر دی

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...