Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت سے لگاو کا خوبصورت...

نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت سے لگاو کا خوبصورت اظہار ہے، پروفیسر ظفر اقبال

urud universityحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اس کائنات کے رنگوں سے ہر نفس فیض یاب ہوتا ہے۔ آپ کی سنتوں پر عمل کے ساتھ آپکی مدح سرائی میں محفل نعت کا اہتمام ہماری انتہائی خوش قسمتی کا باعث ہے۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفراقبال نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے ہفتہ طلبا کے دوسرے روز ہونے والے مقابلہ نعت کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جامعہ اردو کے طلبا بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔جس پرسوز اور مترنم لہجے میں پرجوش طریقے سے انہوں نے نعتیہ مقابلے میں حصہ لیا ہے اس سے انکا رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت سے لگاو¿ اور محبت کا اظہار نمایاں نظر آتا ہے۔ اگر ہم اپنی پوری زندگی کو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کے سانچے میں ڈھال لیں تو نہ صرف ہماری آخرت سنور سکتی ہے بلکہ دنیا وی زندگی بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نعت خوانی سے ہمارا دل عشق رسول سے سرشار ہوجاتا ہے۔
نعت پڑہنے کے دوران لفظوں کی درست ادائیگی کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔اللہ تعالی اس محفل کی برکتوں سے ہم سب کے دلوں کوروشن کرے۔ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین نے کہا کہ نعت رسول مقبول کا نہ صرف پڑھنا بلکہ سننا بھی ثواب کا باعث ہے اس سے دل کوسکون اور روح کو تازگی کا احساس ہوتا ہے۔ ہمارے نبی ہمیشہ اپنی امت اور انسانیت کی بھلائی میں کوشاں رہے ۔ نعتیہ محفل کا انعقاد رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا خوبصورت اظہار ہے۔عشق رسول کے بغیر ہماری زندگی کا مقصد پورا نہیں ہوتا۔نعتیہ مقابلے کا اہتمام گلشن اور عبدالحق کیمپس میں کیا گیا تھا۔گلشن کیمپس میں پروگرام کنوینر محمد زاہد جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر وقار الحق نے سرانجام دیئے جبکہ نعتیہ مقابلے میں پہلا انعام شعبہ کیمیا کے محمد عرفان،دوسرا انعام کمپیوٹر سائنس کے عبداللہ ، تیسرا انعام فارمیسی کے صابرخان اور بائیوٹیکنالوجی کے کاظم تنویر نے حاصل کیا ۔

پروگرام میں کنوینر ہفتہ طلبا پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر،افضال احمد، عطیہ نعیم بھی موجود تھے۔ پروگرام کے آخر میںمعروف نعت خواں محمود الحسن اشرفی نے قصیدہ بردہ شریف سناکر سماں باندھ دیا۔عبدالحق کیمپس میں نعتیہ مقابلے کے دوران نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر وسیم الدین نے انجام دیئے جبکہ کنوینر پروفیسر ڈاکٹر ناہید ابرار اور رئیس کلیہ مطالعات مذاہب پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید بھی موجود تھے، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید نے اس موقع پر کہا کہ جامعہ اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی کوششوں سے ہمیں یہ خوبصورت محفل سجانے کا موقع ملا ہے۔اس قسم کے پروگرامز منعقد ہوتے رہنا چاہئے تاکہ طلباکو اپنی صلاحتیں اجاگر کرنے کا موقع مل سکے۔کنوینر ہفتہ طلبا پروفیسر ڈاکٹر ناہید ابرار نے نعت خوانوں ، اساتذہ اور طلبا کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے محفل رسول میں شرکت کرکے رونق بخشی۔عبدالحق کیمپس میں پہلا انعام شعبہ معاشیات کے محمد حبیب،دوسرا اور تیسرا انعام شعبہ انگریزی کے سید ارشاد مرتضیٰ اور مدیحہ سجاد نے حاصل کیا۔ہفتہ طلبا میں 13سے 17اکتوبر تک شعبہ جاتی ٹیموں کے مابین کرکٹ، والی بال اور فٹ بال کے مقابلے بھی ہورہے ہیں۔جسکے فائنل راو¿نڈ17اکتوبر کو ہوں گے۔جبکہ بروز بدھ15اکتوبر کو اردو اور انگریزی مباحثہ ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...

کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا

کراچی ائیر پورٹ رن وے کے ایک حصے کو ترقیاتی کام کے لیے بند کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے...

کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، انیس قائم خانی

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ...

کراچی اور ساحلوں کی ترقی کیلئے چین کی مدد کی پیشکش

کراچی:عوامی جمہوریہ چین کے وفد نے بدھ کے روز کراچی شہر کے ایڈمنسٹریٹر افتخار علی شلوانی سے ملاقات کی اور باہمی مفادات...