Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم بن قاسم کنٹینر ٹرمینل برانچ میں 20 کروڑ کی ہیرا پھیری، بینک...

بن قاسم کنٹینر ٹرمینل برانچ میں 20 کروڑ کی ہیرا پھیری، بینک آفیسر نیب کے حوالے

Sindh Nabکراچی: نیب انٹیلی جنس کراچی نے کارروائی کرکے بن قاسم کنٹینر ٹرمینل برانچ میں 20 کروڑ روپے سے زائد کی خورد برد میں ملوث بینک آفیسر کو گرفتار کرلیا ۔احتساب عدالت نے ملزم کو 7 روز کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزم عبدالجبار پر 20 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد رقم کی خوردبرد میں ملوث ہے۔بینک آفیسر نے شپنگ کمپنی کے ملازم ناصر مراد اور دیگر سے مل کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ ملزم نے 20کروڑ 90 لاکھ سے زائد رقم خورد برد کرکے اپنے اور خاندان کے مختلف افراد کے اکاونٹ میں منتقل کیے۔ ترجمان نیب نے بتایا کہ نیب نے اس کیس میں دیگر ملزمان کو پہلے گرفتار کیا تھا۔نیب نے قومی بینک کے آفیسر عبدالجبار کو گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کیا ۔احتساب عدالت نے ملزم کو 7 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...