Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم نیب سندھ کا محکمہ اطلاعات کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ طلب کرلیا

نیب سندھ کا محکمہ اطلاعات کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ طلب کرلیا

Sindh Nabکراچی، قومی احتساب بیورو(نیب)سندھ نے محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے دفتر پر چھاپہ ماراہے۔ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار شہلوانی اور ڈائریکٹر منصور راجپوت کے خلاف ثبوت اور دستاویزات حاصل کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ذوالفقار شاہ نے منگل کو سندھ سیکرٹریٹ میں واقع محکمہ اطلاعات کے دفتر پہنچ گئے اورمتعلقہ افسران سے ریکارڈ طلب کیا۔نیب ذرائع کے مطابق محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کی تین مختلف انکوائریاں نیب کے پاس ہیں، جس میں ٹی وی چینلز، اخبارات اور دیگر نشریاتی اداروں کے بجٹ میں غبن کیا گیا ہے اور یہ پیسے مارکیٹنگ کمپنی کے ذریعے اپنے اکاﺅنٹس میں منتقل کیے گئے ۔نیب ذرائع کے مطابق انوائرمنٹ کے حوالے سے ایک کمپیئن کے لئے 174 ملین روپے مختص کیے گئے یہ اشتہارات ٹی وی چینلز اور اخبارات کو نہیں دیے گئے ، ایک مارکیٹنگ کمپنی کے ذریعے یہ رقم ہڑپ کرلی گئی۔ ایسی مختلف تین کمپلین نیب کے پاس ہیں جن کی تحقیقات کی جارہی ہے اور اس وقت کے سیکریٹری ذوالفقار شہلوانی سمیت دیگر افسران کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہیں اور جلد گرفتاری متوقع ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...