نیب ایکشن،عوام کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والا بلڈر گرفتار

arrest-dکراچی نیب نے کراچی نے سرکاری اراضی پر قبضے اور عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک پراپرٹی بلڈر کو گرفتار کرلیا۔نیب کراچی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب نے عریشا کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین ظفر نہال کو گرفتار کر لیا ہےان کا کہنا تھا کہ زیرحراست بلڈر مبینہ طور پر سرکاری زمین پر قبضہ کرکے اور عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکا دہی کے ذریعے کرپشن اور کرپٹ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔نیب ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی اور دھوکا دہی سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ 7 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top