نیب کا چھاپہ، سندھ بینک کے 3 اعلی افسر گرفتار

Sindh Nabکراچی، نیب نے چھاپہ مار کر سندھ بینک کے 3اعلیٰ افسران کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والوں میں سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ، بینک کے موجودہ صدرطارق احسان اور افسر ندیم الطاف شامل ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ نے اومنی گروپ کو50ارب روپے کے قرضے دیے، بلال شیخ جعلی اکاؤنٹس کھلوانے، منی لانڈرنگ کے ماسٹرکہلاتے ہیں۔بلال شیخ اورطارق سے اربوں کے گھپلوں کی معلومات حاصل ہوں گی،بلال شیخ بغیر عہدے کے سندھ بینک کے معاملات دیکھتے تھے، بلال شیخ تاحال سندھ حکومت کی گاڑی استعمال کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top