Wednesday, October 28, 2020
Home Trending نبیل گبول کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، اسپیشل برانچ نے عدالت...

نبیل گبول کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، اسپیشل برانچ نے عدالت میں جواب جمع کرادیا

nabeel-Gabool-MQM320x180کراچی: اسپیشل برانچ نے سابق ایم این اے نبیل گبول کو سیکورٹی فراہم کرنے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ سابق ایم این اے نبیل گبول کو سیکورٹی فراہمی کرنے کے کیس کی سماعت جسٹس فاروق علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت اسپیشل برانچ کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرایا گیا جس کے مطابق نبیل گبول کی جان کو خطرہ نہیں، اس طرح کی نہ تو کوئی مصدقہ اطلاعات ہیں اور نہ ہی اسپیشل برانچ نے ایسی کوئی رپورٹ جاری کی ہے۔ عدالت نے نبیل گبول کو سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر مزید کارروائی کے لیے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...