Wednesday, October 21, 2020
Home Trending کسی میں ہمت نہیں جو کراچی میں مجھے ہاتھ لگائے، نبیل گبول

کسی میں ہمت نہیں جو کراچی میں مجھے ہاتھ لگائے، نبیل گبول

nabeel-Gabool-MQM320x180 رکن قومی اسمبلی اور سینئر سیاست دان نبیل گبول نے متحدہ قومی موومنٹ اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفیٰ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں گراو¿نڈ قومی سطح کا نہیں ہے جس پر میں کھیلنا چاہتا ہوں۔
نبیل گبول نے کہا کہ ان کے اور ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے بہت اچھے تعلقات ہیں، پارٹی لیڈرشپ کو 15 روز پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔ دوسری پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں بکری نہیں ہوں کہ کوئی بھی اپنی طرف کھینچ لے گا۔
نبیل گبول نے کہا کسی مائی کے لعل میں ہمت نہیں جو کراچی میں میرے ساتھ زبردستی کرے، اگر کوئی دھمکی دینا چاہتا ہے تو دے کر دیکھ لے، میرے پیچھے عوام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے لیاری گینگ وار کی سرپرستی کی، زرداری نے ذوالفقار مرزا کو لیاری میں فری ہینڈ دیا تھا اس کا نتیجہ بھی سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے تعلق کی بنا پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈیوٹی پر بلایا جاتا تھا لیکن میں کوئی دلچسپی کا سپاہی نہیں ہوں جو ڈیوٹی پرحاضری دوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 27سال قومی اسمبلی کا ممبر رہا، عنقریب بڑی سیاست کروں گا۔ نبیل گبول مارچ 2013 میں 25 سال تک پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہنے کے بعد ایم کیو ایم میں شامل ہوئے تھے۔ پارٹی چھوڑتے وقت انہوں نے پیپلز پارٹی پر الزام عائد کیا تھا کہ اس کے دورحکومت میں لیاری کو تباہ کر دیا گیا اور اب پی پی پی بے نظیر بھٹو کی جماعت نہیں رہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...