Sunday, October 25, 2020
Home Trending مجھے لیاری میں قتل کرنیکا کا منصوبہ بنایا گیا تھا، نبیل گبول

مجھے لیاری میں قتل کرنیکا کا منصوبہ بنایا گیا تھا، نبیل گبول

nabeel-Gabool-MQM320x180کراچی، سینئر سیاست دان نبیل گبول نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لیاری میں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ نبیل گبول نے حال ہی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔
مقامی نیوزچینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کا ٹاسک ”پٹنی“ نامی ٹارگٹ کلرکودیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں قتل کا منصوبہ اسلئے بنایا گیا تاکہ الزام گینگ وار پر عائد ہو۔
نائن زیرو پر رینجرز کے سرچ آپریشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس چھاپے کا علم ”سب“ کو تھا اور اسے سینیٹ انتخابات سے قبل ہونا تھا تاہم کچھ ”سیاسی مجبوریوں“ کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو چھاپے کے بارے میں پہلے سے ہی علم تھا۔ نبیل گبول نے کہا کہ نائن زیرو پر چھاپہ تو صرف شروعات ہے جبکہ کراچی میں وزیرستان سے بھی زیادہ اسلحہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...