Sunday, October 25, 2020
Home Trending رابطہ کمیٹی مجھ سے سوتیلے بھائی جیسا سلوک کرتی تھی، نبیل گبول

رابطہ کمیٹی مجھ سے سوتیلے بھائی جیسا سلوک کرتی تھی، نبیل گبول

Nabil-Gabol کراچی، سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے لوگ مجھ پر عدم اعتماد کرتے تھے اور مجھ سے سوتیلے بھائی جیسا سلوک کیا جاتا تھا جس پر متحدہ سے دوریاں بڑھیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ مجھے عمیر صدیقی سے متعلق کوئی علم نہیں، میں ایم کیوایم میں صرف ایک مہمان اداکار تھا تاہم الطاف حسین کو سوچنا چاہئے کہ وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے جرائم پیشہ افراد کو نائن زیرو پر جگہ دی، الطاف حسین کو اس سے متعلق تفتیش کرنا ہوگی کیونکہ بہت سے لوگ ان کے دورے ہونے کا بہت فائدہ اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے لوگ مجھ پر عدم اعتماد کرتے تھے، رابطہ کمیٹی مجھ سے سوتیلے بھائی جیسا سلوک کرتی تھی جس پر متحدہ سے دوریاں بڑھیں۔
نبیل گبول کا کہنا تھا کہ نائن زیرو پر چھاپے سے متعلق کوئی علم نہیں تھا اور پارٹی کو اس وجہ سے بھی نہیں چھوڑا کیونکہ میں ان میں سے نہیں جو برا وقت آنے پر پارٹی چھوڑ دیں، ایم کیوایم سے علیحدگی کا فیصلہ تین ماہ قبل ہی کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی میں کچھ لوگ الطاف حسین سے مخلص نہیں اور انہیں حقیقت نہیں بتاتے جس کا الطاف حسین نے خود میٹنگ میں شکوہ کیا تھا جب کہ میں نے کئی بار الطاف حسین کو بہت کچھ بتانا چاہا جس پر رابطہ کمیٹی کے کچھ لوگ ناراض ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...