Sunday, October 25, 2020
Home Trending اسی کشتی میں سوار کروا دیا گیا ہے جس میں ذوالفقار مرزا...

اسی کشتی میں سوار کروا دیا گیا ہے جس میں ذوالفقار مرزا سوار تھے، نبیل گبول

nabeel-Gabool-MQM320x180کراچی، سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کا کہنا ہے کہ انہیں کرپشن کے خلاف بولنے کی سزا دی جارہی ہے۔ تیرہ سال سے ہمیشہ ساتھ رہنے والی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ انور مجید اور شرجیل میمن مفرور ہیں پھر بھی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں نبیل گبول کو سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست کی سماعت کی گئی۔ جسٹس احمد شیخ نے استفسار کیا کہ آپ وہ نمبر دیں جہاں سے دھمکی آمیز کال آتی ہیں۔ آپ پرائیویٹ گارڈ کیوں نہیں رکھتے۔ جس پر نبیل گبول کے وکیل کا کہنا تھا کہ آج کل پرسنل گارڈ ر کھے نہیں جا سکتے۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ میں لیاری نہیں جا سکتا۔ رشید گوڈیل پر بھی حملہ ایم کیو ایم چھوڑنے کی وجہ سے ہوا۔ جسٹس احمد علی شیخ کا کہنا تھا کہ میڈیا میں جو رپورٹ ہوتا ہے اور جو نہیں ہوتا اس بنیاد پر عدالت احکامات جاری نہیں کر سکتی۔ پٹیشن آج چیف جسٹس کو پیش کی جائے گی جو کیس کی نئی تاریخ دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...