Friday, October 23, 2020
Home Trending متحدہ کیخلاف آپریشن پر شادیانے بجانے والی پیپلز پارٹی نے جو بویا...

متحدہ کیخلاف آپریشن پر شادیانے بجانے والی پیپلز پارٹی نے جو بویا وہی کاٹنا ہوگا، ندیم نصرت

nadeem nusrat1کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جو بویا ہے اسے وہی کاٹنا ہوگا جب کہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن پر خوشی کے شادیانے بجانے والی پیپلزپارٹی کو آج آپریشن میں خرابی نظر آرہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما ندیم نصرت نے کہا ہے کہ کانٹوں کے بیج بو کر پھول نہیں اگائے جاسکتے ہیں اسی لیے پیپلزپارٹی نے جو بویا اسے وہی کاٹنا بھی ہوگا اور آج سندھ میں جوکچھ ہورہا ہےاس کی ذمے دارپیپلزپارٹی کی قیادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 سال ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن پر خوشی کے شادیانے بجانے والی پیپلزپارٹی کو آج اسی آپریشن میں خرابی نظر آرہی ہے تاہم اب اسے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا سامنا کرنا چاہیے۔ ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ سینیٹ چیرمین منتخب کرنے کے 24 گھنٹے بعد نائن زیروپرچھاپا ماراگیا جس کے بعد پروزیراعلیٰ سندھ ایم کیوایم سے بات چیت سے انکار کیا جب کہ پیپلزپارٹی نے کراچی آپریشن پر مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کی بھی مخالفت کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...