Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے نادرا کی وجہ سے سیکڑوں طلبہ کے مستقبل کو خطرہ ہے،رحمت بھائی

نادرا کی وجہ سے سیکڑوں طلبہ کے مستقبل کو خطرہ ہے،رحمت بھائی

NADRAکراچی سماجی رہنما رحمت بھا ئی نے کہا ہے کہ نادرا کی پا لیسی کی وجہ سے سیکڑوںطلبہ وطالبات کے مستقبل کو خطرہ ہے ،نادرا آسان اور سہل پالیسی بنا کر طلبااور ان کے والدین کو ریلیف فراہم کرے ،یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ نئی کراچی سیکٹر11ڈی کا علاقہ ان پڑھ افراد پر مشتمل ہے،تعلیم یافتہ نہ ہونے، عدم رہنما ئی اورشنا ختی دستا ویز کی اہمیت کا علم نہ ہونے کے باعث والدین نے اپنے قومی شناختی کارڈز بنوا ئے نہ ہی بچوں کے برتھ سرٹیفیکیٹس اور پ فارم ،بیشتر افراد اپنے نکاح ناموں کی بھی حفاظت نہ کر سکے ۔ان لوگوں کی اولادوں کی اولا دیں ہو گئیں لیکن اب انہیں قومی شناختی دستاویز کا شعور آیا تو نادرا کی پالیسی آڑے آ گئی ، رحمت بھا ئی نے کہا کہ اب ان خاندانوں سے منسلک علم حاصل کرنے والے بچوں کو ب فارم نہ ہونے کے باعث سخت مشکلات کا سامنا ہے اور یہ میٹرک کے امتحانات میں بھی شریک نہیں ہو سکتے،جب یہ طلبہ نادرا آفس جاتے ہیں تو انہیں یہ کہ کر چلتا کیا جاتا ہے کہ اپنے والدین یا بہن بھائیوں کو ساتھ لائیں اوران کے شناختی کارڈز لائیں،صورتحال سے آبادی کے ہزاروں لوگ اور ان کے بچے اذیت کا ہیں اورب فارم نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کا مستقبل داو ¿ پر لگا ہوا ہے۔رحمت بھا ئی نے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر داخلہ اور نادرا کے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ یہ افرادپاکستان اور کراچی کے شہری ہیں انہیں قانونی طریقے سے قومی شناختی کارڈز اور ب فارم بنا کر دیے جائیں اور اس کیلئے آسان پالسی بنا ئی جا ئے تاکہ طلبہ وطالبات کا مستقبل محفوظ ہو سکے ۔انہوں نے تعلیمی بورڈز سے بھی اپیل کی کی وہ ایسے طلبہ کیلئے نرم پالیسی اپنائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...