Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے نادرا رامسوامی کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے،وحید یونس

نادرا رامسوامی کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے،وحید یونس

NADRAکراچی شہری حقوق کمیٹی کراچی کے چیئرمین عبدالوحید یونس سے رنچھوڑ لائن رامسوامی میں رہائش پزیر قریشی برادری، آرائیں برادری اور میمن کمیونٹی کے رہنمائوں محمد رئیس قریشی ، محمد عرفان آرائیں ، الطاف میمن کی قیادت میں ملاقات کی ۔ وفد نے نادرا آفس رامسوامی کے اہلکاروں کی جانب سے عوام کو ستائے جانے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نادر ا اہلکار مختلف حیلے بہانوں سے عوام کو پریشان اور تنگ کررہے ہیں گھنٹوں لائنو ں میں لگنے کے باوجود بھی نمبر نہیں آتا جب کہ اہلکار خوش گپیوں میں مشغول ہوتے ہیں اور عوام کو جان بوجھ کر مختلف اعتراضات لگا کر تنگ کیا جاتا ہے۔ عبدالوحید یونس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فکہا کہ نادرا کا نام ’’ناکارہ ‘‘ہوناچاہیے جس کی وجہ سے عوام اپنے کام کاج چھوڑ کر ان کے چکر میں پھنسے رہتے ہیں کئی کئی دن دھکے کھانے کے بعد شناختی کارڈ بنانے کا ارادہ ہی ترک کرتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کی شناخت کیلئے کوئی بھی سرکاری دستاویز کافی ہوتی ہے مگر نادرا اہلکار وں کی طرف سے ایجنٹ مافیا کو پروان چڑھانے کیلئے اس قسم کے حربے استعمال کئے جاتے ہیں کہ عوام ایجنٹوں کو پیسے دے کر اپناکام کروانے پر مجبور ہوتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ڈاکٹرز کا کے ایم سی آفس پر مظاہرہ

کراچی، شہری حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے سات ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کےخلاف کے ایم سی آفس...

12 ربیع الاول، ڈی جی رینجرز کے زیر صدارت اجلاس

کراچی ، 12ربیع الاول کےحوالےسے رینجرزہیڈ کوارٹرمیں اجلاس ،12 ربیع الاول کے حوالے سے سیکورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا، اجلاس...

مبینہ ٹاون کےقریب شہریوں نےچورپکڑ لیا

کراچی:مبینہ ٹاون کے قریب شہریوں نے رنگے ہاتھوں چورکو پکڑ لیا,شہریوں کے مطابق ملزم شہری سے اسلحے کے زور پرموٹرسائیکل چوری کر...

چھالیہ اگر گٹکا نہیں ہے تو کیوں ضبط کی جارہی ہے؟ سندھ ہائیکورٹ

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے چھالیہ ضبط کرنے اور مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت پر...