Monday, October 19, 2020
Home Trending اسلحہ اسمگلنگ کیس: نادرا سندھ کے افسر حفیظ کیخلاف ثبوت مل گئے

اسلحہ اسمگلنگ کیس: نادرا سندھ کے افسر حفیظ کیخلاف ثبوت مل گئے

FIALogoکراچی، اسلحہ اسمگلنگ کیس کی تحقیقات کے دوران نادرا سندھ کے اعلیٰ افسر کے خلاف ایف آئی اے کو واضح ثبوت مل گئے۔ تحقیقاتی افسران اہم ملزم کو گرفتار کرنے سے دانستہ طور پر گریز کررہے ہیں جبکہ شہر کے معروف اسلحہ ڈیلرز کو ہراساں کیا جارہا ہے، قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے غالب بندے شاہ کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات پر ایف آئی اے کراچی نے گزشتہ ہفتے ترکش ایئرلائنز کی پرواز سے کراچی پہنچنے والے پاکستانی نژاد بیلجیئم کے شہری ممتاز الدین کے قبضے سے آسٹریا ساختہ کروڑوں روپے مالیت کے درجنوں جدید ترین گلاک پستول برآمد کیے تھے۔

ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اس نے3 سال کے دوران40 باربیلجیئم سے کراچی کا سفر کیا اور تمام سفری اخراجات اسلحہ اسمگلنگ گروہ نے ادا کیے تھے، وہ کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ پاکستان لایا اور یہ اسلحہ نادرا کے اعلیٰ افسر حفیظ اور اپنے بھتیجے جواد کے حوالے کردیتا تھا۔ ملزم کے بیان کی روشنی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اسلحہ اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا تھا، اس کے باوجود تفتیشی افسر رانا شبیر نے گرفتاری سے گریز کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...