Thursday, October 29, 2020
Home Trending سینکڑوں مشتبہ افراد کوقومی شناختی کارڈ جاری کئے جانے کا انکشاف

سینکڑوں مشتبہ افراد کوقومی شناختی کارڈ جاری کئے جانے کا انکشاف

NADRAکراچی، نادرا کی جانب سے شہریت کی تصدیق کے بغیر سیکڑوں مشتبہ افراد کو قومی شناختی کارڈ جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی۔

قومی شناختی کارڈ حساس اور اہم ترین دستاویزات میں سے ایک ہے مگر خبر یہ ہے کہ نادرا نے شہریت کی تصدیق کئے بغیر سیکڑوں مشتبہ افراد کو کارڈ جاری کردیے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ ضابطے کے مطابق جن افراد کی تصدیق کا عمل مکمل نہیں ہوا تھا، اُن کا معاملہ بورڈ کے سامنے پیش کیا جانا تھا، لیکن ایسا کئے بغیر ہی کارڈ تیار کرکے متعلقہ دفاتر کو بھیج دیے گئے،یہی نہیں بلکہ مشتبہ افراد کو سسٹم سے کارڈ کی وصولی کے ایس ایم ایس بھی بھیج دیے گئے جبکہ اپریل سے اگست تک سیکڑوں مشتبہ افراد نے نادرا دفاتر سے کارڈ حاصل بھی کرلیے۔

جن مشتبہ افراد کو کارڈ جاری کیے گئے ، جیو نیوز نے ان کی فہرست حاصل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق نادرا ہیڈکوارٹر کو اس غلطی کا پتا اگست میں چلا، لیکن اس وقت تک دیر ہوچکی تھی۔ اس کے باوجود اگست میں ایل میل کے ذریعے تمام زونز کو کارڈ روکنے کی ہدایت جاری کی گئیں۔

زیر تصدیق دو خواتین کے نادرا فارم میں بی بی محمد زئی اور بی بی شاوہ کے فارم پر زیر تصدیق درج ہے۔ نادرا کے سسٹم کے مطابق زیر تصدیق افراد کو کارڈ جاری نہیں کیا جاسکتا لیکن اپریل میں بی بی شاوہ اور جولائی میں بی بی زئی کو شناختی کارڈ جاری کردیے گئے۔ معاملہ وفاقی وزیر داخلہ کے علم میں ہے اور انہوں نے متعلقہ حکام سے رپورٹ مانگ لی ہے۔ –

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...