Tuesday, October 27, 2020
Home Trending نیا وطن بنانے کیلئے قربانی دے سکتے ہیں،الطاف حسین

نیا وطن بنانے کیلئے قربانی دے سکتے ہیں،الطاف حسین

 AltafHussainمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے کے لیے ہمارے آبا واجداد نے قربانی دی تھی جس میں لاکھوں افراد شہید ہوئے تھے تو ہم نیا وطن بنانے کے لیے بھی قربانی دے سکتے ہیں، الطاف حسین نے برطانیہ سے ٹیلی فون کے ذریعے کراچی میں ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کیا۔خطاب کے ابتداءمیں الطاف حسین نے کارکنان سے تحریک کی ذمہ داریوں سے علیحدہ ہونے کی سفارش کی مگر تمام کارکنان نے کھڑے ہوکر ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ اجلاس بدھ کے روز طے کیا گیا تھا مگر نامعلوم وجوہات کی بنیاد اس کو موخر کر کے جمعرات کے روز رکھا گیا۔ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنان سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ محب وطن ہوں، پاکستان کی سلامتی دیکھنا چاہتا ہوں، برطانیہ میں جو بھی حشر ہوا اس کی بھی مجھے پرواہ نہیں ہے، میرے خطاب پر پابندی لگ جائے اس کی پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران کی سفارشات بھی پسند ناپسند پر ہو رہی ہے، کونسلر، یونین، ناظم، ٹاو¿ن ناظم پسند اور ناپسند کی بنیاد پر بن رہے ہیں، سیکٹر انچارج بھی پسند نہ پسند کی بنیاد پر لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی اختلاف اور جھگڑا نہیں ہے، کئی معاملات میں ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہا ہوں، 23سال سے جلا وطنی کی زندگی گزار رہا ہوںان کا کہنا تھا کہ مجھے 15 دن کے لیے پاکستان آنے دیا جائے کراچی سے لینڈ مافیا سے کا خاتمہ کر دوں گا اور اگر 6 ماہ کے لیے آیا تو پورے ملک سے صفایا کر دوں گا۔
ایم کیو ایم کے قائد نے رابطہ کمیٹی کے ارکان اور ارکان اسمبلی حوالے سے کہا کہ پارٹی کے نام پر ذمہ داروں نے 17 اور 18 گریڈ کی نوکریاں دلوا دیں، کمیشن کے ساتھ ذمہ داران خدمت خلق فاﺅنڈیشن سے لاکھ روپے الگ لے رہے ہیں، پارٹی میں کچھ کالی بھیڑیں ہیں انہیں ٹھیک کیا جائے۔

انہوںنے کہا کہ کارکنان پارٹی کی تشکیل نو کرلیں اور مجھے اپنی صحت دیکھنے دیں، اسٹیبلشمنٹ کو میرا چہرہ ویسے ہی پسند نہیں، میرا چہرہ پسند نہیں تو اچھے چہرے والا لیڈر لے آئیں، لندن انٹرنیشنل سیکرٹریٹ میں بیٹھ کر کارکنان سے کچھ پوچھ نہیں سکتا۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کارکنان کو ہدایت کی کہ کارکنان بھی غلط کام کو روکیں اور غلط کام کرنے والوں کی شکایت کریں، شکایت پر ذمہ دار کی بنیادی رکنیت معطل ہو جائے گی اور سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کراچی تنظیمی کمیٹی(کے ٹی سی) کو ایک ہفتے میں ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...