Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے محرم کے جلوسوں کی سیکورٹی کے انتظامات قابل تحسین رہے،مفتی نعیم

محرم کے جلوسوں کی سیکورٹی کے انتظامات قابل تحسین رہے،مفتی نعیم

Mufti Naeemکراچی جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے محرم کے حوالے سے سیکورٹی کے بہتر انتظامات پر گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ ، ڈی جی رینجرز ودیگر اعلیٰ حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ محرم کے جلوسوں کی سیکورٹی کے انتظامات قابل تحسین رہے ،اللہ کا شکر ہے ملک بھر میں عاشورہ امن وامان سے گزرگیا،مخصوص مذہبی ایام کی سیکورٹی کے نام پر قوم کو یرغمال بنانے کے بجائے دیرپا حل تلاش کیا جائے، پورے ملک گیر پہیہ جام سے ملکی معیشت کو نقصان اور عوام اذیت سے دو چار ہوتی ہے۔جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ جس طرح سے حکمران اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مخصوص ایام کی سیکورٹی کیلئے اقدامات کرتے ہیں اگر پورے سال سیکورٹی کی مجموعی صورتحال پر توجہ دی جائے تو مخصوص ایام میں قوم کو خوف و ہراس میں رہنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی،انہوں نے کہاکہ ہر سال اربوں روپے ہم مذہبی رسومات اور دیگر جلوسوں میں سیکورٹی کے نام پر ہم صرف کرتے ہیں اگر دیر پا اقداما ت کرکے سیکورٹی پر خرچ ہونے والی اس بڑی رقم کو غریب عوام کی فلاح وبہبود پر صرف کردیاجاتا تو آج ملک ترقی کے عروج پر پہنچ چکاہوتا، انہوں نے کہاکہ اس سال عاشورہ پر امن گزرااس میں بلاشبہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہے اور حکومت نے بھی سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف اقدامات کیے جو قابل تعریف ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...