Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں ایم ڈی اے ملازمین کوفارغ کرناظلم ہے،حافظ نعیم

ایم ڈی اے ملازمین کوفارغ کرناظلم ہے،حافظ نعیم

hafiz-naeem-bکراچی، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کو بلا جواز ایم ڈی اے سے فارغ کرنا سراسر ظلم و زیادتی ہے ،ان ملازمین کو فی الفورایم ڈی میں واپس لیا جائے یا کے ڈی اے میں ان کے موجودہ گریڈ کی بنیاد پر پوسٹنگ دی جائے، MDAکے ڈائریکٹر جنرل اور سکریٹری کی چیف سکریٹری سندھ،سکریٹری لوکل گورنمنٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کو غلط معلومات فراہم کرنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ،متاثرہ ملازمین کو چار ماہ کی تنخواہیں دی جائیں اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل 5ملازمین کا سرکاری خرچے پر علاج کیا جائے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں ایگزیکٹو انجینئر محمد عارف کی قیادت میں MDAکے متاثرہ ملازمین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں لئیق احمد، محمد زاہد خان ، قمر الظفر اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سکریٹری و انچارج پبلک ایڈ کمیٹی سیف الدین ایڈوکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ وفد نے بتایا کہ MDAکے ڈائریکٹرجنرل عمران شیخ اور سکریٹری عرفان بیگ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا غلط استعمال کیا اور غلط معلومات اور اعداد شمار دیے ۔متاثرہ ملازمین میں کوئی ملازم بھی ڈیپوٹیشن پر نہیں تھا ۔ ڈیپوٹیشن پر فا ئز 34ملازمین کی آڑ میں 99 کو ایم ڈی اے سے کے ڈی اے بھیجا جارہا ہے۔ ان ملازمین کا 2000ءمیں شاہ لطیف ٹاو ¿ن اور فیصل ٹاو ¿ن کی اسکیموں کے ساتھ ایم ڈی اے میں تبادلہ کیا گیا تھا ان کا ڈپوٹیشن سے کوئی تعلق نہیں ۔چار ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں ۔متاثرہ 5ملازمین انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں ۔حافظ نعیم الرحمن نے ملاقات کے دوران ہی صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کو بر طرف ملازمین کے بارے میں بتایا اور زوردیا کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیاد وں پر دیکھا جائے اور فوری طور پر اس کا حل نکالا جائے ۔حافظ نعیم الرحمن نے وفدکو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی ان کے ساتھ ہے۔ان کے حقوق کے لیے بھر پورآواز اٹھائے گی ۔ملازمین کو بلا جواز ایم ڈی اے سے کے ڈی اے بھیجنا اور ان کے گریڈ کے مطابق پوسٹنگ نہ دیناان کے معاشی قتل کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ MDAکے ڈائریکٹرجنرل عمران شیخ اور سکریٹری عرفان بیگ اپنا رویہ درست کریں اور متاثرہ ملازمین کا مسئلہ فی الفور حل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے اندر شدید بے چینی اور اضطراب پایاجاتا ہے جسے دور کرنے اور اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی