Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے کوئٹہ حملہ سانحات کا تسلسل اور لمحہ فکریہ ہے،مفتی نعیم

کوئٹہ حملہ سانحات کا تسلسل اور لمحہ فکریہ ہے،مفتی نعیم

muftinaeem-islambadکراچی جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور61 قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ سانحات کا تسلسل اور لمحہ فکریہ ہے ، پاک چین راہداری معاہدوں کے بعد منصوبہ بندی کے تحت دشمن قوتیں بلوچستان کو نشانہ بنارہی ہیں ، کوئٹہ کے مذموم واقعے میں بھارت ملوث ہے ،دہشتگردی کا ناسور پاکستان کیلئے بڑا خطرہ ہے ، دہشت گرد عناصر کا گھیرا تنگ کرکے نشان عبرت بنایاجائے۔ منگل کوجامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ کہاکہ حکمرانوں کو اب ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے ،دو ماہ قبل وکلاء پر حملہ اور بم دھماکوں میں 73قیمتی جانیں گئی اور آج پھر دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا اور 62 قیمتی جانیں گئیں ، حکومت کو اب ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے ہائی الرٹ سیکورٹی کے باوجود دہشتگرد مذموم کاروائیوں میں کیسے کامیاب ہوتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ،ہمیں اپنے دشمن کا تعین کرنے کی ضرورت ہے ہر واقعے کے بعد مخصوص تنظیموں کی جانب سے اعترافی بیانات کو لیکر تحقیقات کارخ موڑاجاتاہے جس کا بھرپور فائدہ اصل دشمن اٹھانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ سانحات کا تسلسل اور لمحہ فکریہ ہے، خدار ار دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم متحدہوجائے کب تک ہم دشمنوں کے ہاتھوں اپنے پیاروں کے لاشے اٹھاتے رہیں گے ،پاک چین راہداری کے بعد منصوبے کے تحت دشمن قوتیں بلوچستان کو نشانہ بنارہی ہیں دہشگردی کے واقعات میں بھارت ور دیگر پڑوسی ممالک ملوث ہیں جو پاکستان میں کبھی ترقی واستحکام نہیں دیکھنا چاہتے، انہوں نے کہاکہ سب سے بڑا المیہ ہمارا یہ ہے کہ ہم فوٹو سیشن اور بیان باز،ی مذمت اور قراردادیں پاس کرکے اقدامات پر توجہ نہیں دیتے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...