Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں کراچی کے اداروں میں مقامی نوجوانوں کوبھرتی کیاجائے،حافظ نعیم

کراچی کے اداروں میں مقامی نوجوانوں کوبھرتی کیاجائے،حافظ نعیم

28-10-2016-bکراچی، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کی 90ہزار اسامیوں میں بلدیاتی اداروں کی کوئی اسامی موجود نہیں ۔ کراچی کے اداروں میں کراچی کے نوجوانوں کو میرٹ اور ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے، مختلف اداروں میں موجود گھوسٹ ملازمین کی اسکروٹنی کی جائے،بھرتیوں کے پورے عمل کی نگرانی کے لیے ایک مانیٹرنگ کمیشن تشکیل دیا جائے جس میں سینئر جج، وکلائ، پروفیشنلز ، بلدیات سے متعلق اچھی شہرت کے حامل افراد اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے ۔ جماعت اسلامی کراچی کے نوجوانوں کے حق پر ہرگز ڈاکہ نہیں ڈالنے دے گی اور بھرتیوں میں بد عنوانیاں اور بندر باٹ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ۔اس سلسلے میں عدالتی چارا جوئی سے لے کر سڑکوںپر احتجاج ،وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرناسمیت تمام راستے اختیار کئے جائیں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سکریٹری کراچی عبد الوہاب ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، جماعت اسلامی کراچی کی پبلک ایڈ کمیٹی کے جنرل سکریٹری نجیب ایوبی ، نائب صدر طارق جمیل ، این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان اور دیگر بھی موجود تھے ، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ماضی میں بھرتیوں کا عمل صاف شفاف نہیں رہا ہے ، سندھ کی مخلوط حکومت جس نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں شامل تھی کا ریکارڈ بہت خراب اور سیاہ رہا ہے ۔ ایسا محسوس ہوتا ہے90ہزار اسامیوں میں بہت ساری بھرتیوں کے بارے میں فیصلہ کیا جاچکا ہے بس صرف کاغذی کارروائی کے لیے یہ عمل دہرایا جارہا ہے ۔ماضی میں ایم کیو ایم نے اپنی جعلی بھرتیوں کی خاطر پیپلز پارٹی کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کا کھلا لائسنس دے دیا ۔محکمہ تعلیم میں وزیروں نے جعلی بھرتیوں سے خوب رقم بٹوری ہے اور بعد میں ان افراد کو تنخواہیں بھی نہیں دی گئیں بلکہ یہ افراد بلاول ہاؤس پر مظاہرہ کرتے اور لاٹھیا ں کھاتے رہے ۔ ریکارڈ پر منظور وسان اور مظفر شجرہ کی پریس کانفرنس موجود ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...