Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے سیاسی محاذ آرائی کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں،مفتی نعیم

سیاسی محاذ آرائی کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں،مفتی نعیم

mufti-naeemکراچی جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ سیاستدان وحکمرانوں کے رویے وطن عزیز کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں ، حکمران ماضی سے سبق حاصل کرنے کے بجائے ہٹ دھرمی کی سیاست میں مصروف ہیں ، حکمران وسیاستدان اقتدار کیلئے لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں،سیاسی محاذ آرائی کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں ہے ۔ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاؤن سے جاری بیان میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم راولپنڈی کی گزشتہ روز کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر کے ملک دشمن قوتیں وطن عزیز کی بدنامی کے مواقعوں کی تلاش میں ہیں ایسے میں حکمران وسیاستدانوں کی باہم تصادم کی کفیت سے دشمن عناصر کے وپیگنڈوں کو تقویت ملے گی، حکمران ماضی سے سبق حاصل کریںہٹ دھرمی کی سیاست کو چھوڑ کر ملکی مفاد کو ترجیح دیا جائے ،عمران خان سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے مسائل کو افہام تفہیم سے حل پر توجہ دیں ، انہوںنے کہاکہ چند دن قبل کوئٹہ میں اتناالمناک سانحہ رونماء ہوا قوم ابھی غم کی کفیت میں ہے افسوس ہمارے لیڈران کو سیاست چمکانے سے فرست نہیں مل رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...