Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں حکومت ناظم آباد فائرنگ کے واقعے کا فوری نوٹس لے،حافظ نعیم

حکومت ناظم آباد فائرنگ کے واقعے کا فوری نوٹس لے،حافظ نعیم

hafiz-naeem-bکراچی، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے ناظم آباد میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت اور 5افراد کے جاں بحق ہو نے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اورقانون نافذ کر نے والے اداروں کو اس سنگین واردات کا فوری نوٹس لینا چاہیئے اور دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزادی جائے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریش کے بعد حالات کچھ بہتر ہوئے ہیں لیکن کراچی میں امن کے دشمن عناصر شہر میں حالات کو بہتر ہو تا نہیں دیکھنا چاہتے ۔یہ افسوسناک واقع حکومت اور سیکوریٹی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو تی ہے۔ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے ۔حافظ نعیم الرحمن نے واقع میں جاں بحق ہو نے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کر تے ہوئے مر حومین کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...

ملیر، رینجرز اور پولیس کی کارروائی،2 ملزم گرفتار

کراچی۔ ملیر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے دو سال قبل 30...

کیماڑی سے منوڑہ تک لانچوں میں میلا ریلی

کراچی، کیماڑی سے منوڑہ تک میلا ریلی، لانچوں میں شریک افراد کے آقا کی آمد مرحبا کے نعروں سے سمندرمیں آقا صلی...

سائٹ، ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی ، سائٹ کے علاقتے ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں روانہ، ذرائع کے...