Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں جماعت اسلامی ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے،حافظ نعیم

جماعت اسلامی ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے،حافظ نعیم

hafiz-naeem-bراچی جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے ، آج جماعت اسلامی کے دشمن بھی ہماری ایمانداری کی گاہی دے کر یہ ثابت کر رہے ہیں کہ نعمت اللہ خان اور عبد الستار افغانی سمیت بلدیاتی قیادت نے کراچی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیاہے،ہمارے بلدیاتی نمائندے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے مثال ہیں، وہ جماعت اسلامی زون گارڈن کے زیر اہتمام گذدرآباد میںسماجی رہنماء نثار احمد مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبد الرشید ، سابق امیر حافظ عبد الواحد شیخ ، یوسی گذدر آباد کے چیئرمین جارجس علی،اور حاجی فرحت علی مٹھو نے بھی خطاب کیا۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں اور جماعت اسلامی ہر لمحہ ہر پل شہریوں کی خدمت کا فریضہ انجام دیتی رہے گی، سید عبد الرشید نے بتایا کہ نثار احمد نے عبد الستار افغانی کے دور میں کونسلر کی حیثیت سے گذدر آباد کے لوگوں کی بے لوث خدمت کی ہے ، نثار احمد نے اپنی ذات پر عوام کی خدمت کو ترجیح اور اپنا ہر لمحہ عوام کی خدمت میں صرف کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...

ناگن چورنگی پانج گایوں میں آگ لگ گئی

ناگن چورنگی پانج گایوں میں آگ لگ گئی جمعہ کی صبح پل کے نیچے پارک یکے بعدیگرے پانچ گاڑیوں میں آگ لگ...

آرڈیننس کی واپسی تک خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آرڈیننس کی واپسی تک خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت...