Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے ٹرمپ کے عزائم دنیابھرکے لئے باعث تشویش ہیں،مفتی نعیم

ٹرمپ کے عزائم دنیابھرکے لئے باعث تشویش ہیں،مفتی نعیم

muftinaeem-islambadکراچی معروف مذہبی اسکالر وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مسلم حکمران امریکی مفادات کو ترک کرکے اپنے مفادات کو ترجیح دیں،نااہل حکمران امت مسلمہ کی حالت زار کاسب سے بڑا سبب ہے ، امریکا میں مسلمانوں کیخلاف منظم منصوبہ بندی کے تحت حالات بنائے جارہے ہیں، پوری دنیا کی اسلام دشمن قوتیں مجتمع ہوکر اسلام پسندوں کا خاتمہ چاہتی ہیں ، ڈونل ٹرمپ کے عزائم پوری دنیا کے کیلئے باعث تشویش ہیں،موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم میں جمع ہوکر مشترکہ جدوجہد کو فروغ دینا ہوگا، اکائیوں میں تقسیم نے امت مسلمہ کو جونقصان پہنچایا اس کا نتیجہ آج ہم بگھت رہے ہیں۔ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ امریکا میں مسلم خواتین کیخلاف وال چاکنگ اور نئے امریکی صدر کے عزائم پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ امریکا اپنی لگائی ہوئی جنگ کی آگ میں جلنے والا ہے،مسلمانوں کیخلاف ڈونل ٹرمپ حکومت کی جانب سے کوئی بھی اقدام کیا گیا تو وہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہوگا اور امریکا کے خلاف نفرت میں مزید اضافے کا باعث بنے گا،مسلم خواتین پر حملے اور وال چاکنگ کا مقصدامریکا میں مقیم پاکستانیوں بالخصوص امریکی مسلمانوں کو خوف زدہ کرنا ہے مسلم حکمرانوں کو باہم اتحا د کے ذریعے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کی آواز بننے کی ضرورت ہے مسلم حکمرانوں کی باہم چپقلش کدورتوں نے امت مسلمہ کو نقصانا پہنچایا ہے، ڈونل ٹرمپ کے بیانات اور اس کے صدر بننے سے امریکا کا اصل چہرہ کھل کر امت مسلمہ کے سامنے آچکاہے اب بھی اگر مسلم حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے توبہت نقصان اٹھانا پڑے گا، انہوں نے کہاکہ مسلم حکمرانوں کی نااہلی کے باعث آج دنیا بھر میں مسلمان اجتماعی طور پرسنگین حالات سے دوچار ہیں پچھلے کئی ماہ سے بھارت کا ظلم وستم کشمیر میں جاری ہے فلسطین کے مسلمان آزادی کو ترس رہے ہیں شام میں چن چن کر اسلام پسندوں کا قتل عام کیاجارہاہے ، برما کے بدھ مت مسلمانوں کے قتل عام میں مصروف ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ نہال ہاشمی کا بیان گورنر ہاوس سندھ کو دہشتگردوں کی آخری نشانی سے پاک کردیا کا بیان افسوسناک ہے اور سندھ کے عوامی مینڈیٹ کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے اگرعشرت العباد دہشتگرد تھے تو پھر انہیں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے گورنر کے عہدے پر بدستور کیوں رہنے دیا ،انہوں نے کہاکہ عشرت العباد نے بحیثت گورنر سندھ عوام کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ان کا انکار کسی صورت بھی ممکن نہیں ، ان کی گراں قدرخدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے بجائے اس طرح کی بیان بازی افسوسناک ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...