Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے سی پیک افتتاح سے دشمنوں کے عزائم خاک میں مل گئے،مفتی نعیم

سی پیک افتتاح سے دشمنوں کے عزائم خاک میں مل گئے،مفتی نعیم

Mufti Naeemکراچی معروف مذہبی اسکالر وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے سی پیک منصوبے کی افتتاح کو ملکی خوشحالی وترقی کیلئے سنگ میل قراردیتے ہوئے کہاکہ سی پیک کے افتتاح سے ثابت ہوگیاکہ قوم دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پرعزم ہیں، دشمن پوری دنیا میں پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈوں میں سرگرم ہیں، شاہ نورانی کے مزار میں دھماکہ اور شیعہ سنی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا مقصد بھی سی پیک کے منصوبے کو سپوتاژ کرنا تھی ، پوری قوم نے متحدہوکر دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیاہے،بمبھر سیکٹر میں دشمن کی جارحیت بھارتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیا ن رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے سی پیک منصوبے کی افتتاح کو ترقی کا سنگ میل اور خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیر اعظم پاکستان نوازشریف اور پوری قوم مبارکباد کے مستحق ہے جن کی کوششوں سے آج سی پیک کا باقاعدہ افتتاح کیاگیا اور دشمنوں کے تمام تر عزائم خاک میں مل گئے ، انہوں نے کہاکہ پاک چین راہداری منصوبہ بلاشبہ ملکی تعمیروترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا پوری قوم کو دعاکرنی چاہیے اللہ تعالیٰ اس کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے کیونکہ دشمن قوتیں کبھی نہیں چاہتی ہیں کہ یہ منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوں ،انہوں نے کہاکہ ملک دشمن قوتیں اس وقت متحد ہوکر وطن عزیز کو ترقی سے روکنا چاہتے ہیں جس کیلئے پروپیگنڈوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے بھارتی ہمنواء پڑوسی ممالک بھی سی پیک کیخلاف عالمی سازشوں میں شانہ بشانہ ہیں ،بمبھر سیکٹر میں بھارتی جارحیت سی پیک منصوبو ں کے افتتاح سے بوکھلاہٹ کی علامت ہے،جار حیت کامنہ توڑجواب دیاجائے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...