Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

مہندی کے کارخانے میں آتشزدگی

اورنگی ٹاؤن 4 نمبر کے قریب مہندی بنانے والے کارخانے میں آتشزدگی، فائر بریگڈ کی 3 گاڑیوں نے...

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ،  گلبرک، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، نارتھ کراچی...

ڈیفنس فیز4 میں مُبینہ پولیس مقابلہ

ڈیفنس فیز 4 میں امام بارگاہ کے قریب مُبینہ پولیس مقابلہ، پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا...

ملٹری ٹیلی پیتھی، فوجیوں کا دماغ پڑھا جاسکے گا

امریکی فوج کا تحقیق ادارہ ’’آرمی ریسرچ آفس‘‘ (اے آر او) آج کل ایک ایسے اچھوتے منصوبے پر...

والدین بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرنظررکھیں،مفتی نعیم

mufti naeemکراچی جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ مغرب دنیا بھر میں تہذیبی جنگ کو سول میڈیا اور ملحدین کے ذریعے لڑرہاہے،مسلم نوجوان سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری استعمال کو فروغ دیں ، انٹرنیٹ رابطوں کا موثر ذریعہ ہے ترقی کیلئے اس کا درست استعمال ضروری ہے ،والدین اپنے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر نظر رکھیں، انٹرنیٹ کے ذریعے نوخیز ذہنوں میں زہر بھراجارہاہے جس سے معاشرتی خرابیاں پیدا ہورہی ہیں ۔جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مذہبی طبقے کیلئے انٹرنیٹ سمیت دیگر جدید سہولیات سے فائدہ اٹھانا انتہائی ضروری ہوگیا ہے ،سوشل میڈیا تیزی سے ترقی کے منازل طے کررہاہے جہاں اپنی آواز پہنچانے میں دن لگتے تھے آج سیکنڈ لگتے ہیں،اسلام نے جدید علوم سے مستفید ہونے سے منع نہیں کیا ہے بلکہ حوصلہ افزائی کی ہے ، اسلام ہر چیز کو مثبت اور تعمیری استعمال کی اجازت دیتاہے نوجوان سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری استعمال کو یقینی بنائیں

Open chat