Friday, October 30, 2020
Home Trending مسیحاﺅں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں ، نعمت...

مسیحاﺅں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں ، نعمت اللہ خان

pml-f-candidate-retires-in-support-of-naimatullah-1367980403-6530کراچی، سابق ناظم کراچی و سابق رکن سندھ اسمبلی نعمت اللہ خان نے کراچی میں ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور پے در پے واقعات کو حکومتی وقانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسیحاﺅں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں۔ انہوں نے پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ برس 14 ڈاکٹرز کو شہید کردیا گیا جب کہ جنوری میں بھی 4 ڈاکٹر قتل کیے جا چکے ہیں جو سر اسر ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں طویل عرصے سے ٹارگٹ کلنگ جاری ہے جس میں ڈاکٹرز‘ ماہرین تعلیم‘ وکلااور بڑی تعداد میں عام افراد کو نشانہ بنایا جا چکاہے ۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر گیالیکن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے اعلانات کے باوجود حکمرانوں کو ٹارگٹ کلنگ سے نجات پانے میں کامیابی نہیں مل سکی جو ان کی غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے باعث ڈاکٹرز کی بڑی تعداد کراچی چھوڑ کر پاکستان کے دیگر شہروں اور بیرون ممالک جاچکی ہے جس سے عام آدمی کو طبی سہولتوں سے محروم ہونا پڑ رہا ہے اور ان کے اہل خانہ بھی پریشان کن صورت حال سے دوچار ہیں جو تشویش ناک امر ہے۔نعمت اللہ خان نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ مسیحائی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جو ان کا حق ہے لیکن اس احتجاج سے اسپتالوں میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو بھی سخت اذیت کا سامنا ہے‘ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو تی ہے ،انہوں نے مطا لبہ کیا کہ حکومت صورت حال کا نوٹس لے اور ڈاکٹروں کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزادے اور ڈاکٹروں سمیت تمام شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنا نے کے حقیقی اقدامات کرے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...