Monday, October 19, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں بنگلادیش نے بھارت نوازی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے گئے، نعمت اللہ

بنگلادیش نے بھارت نوازی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے گئے، نعمت اللہ

pml-f-candidate-retires-in-support-of-naimatullah-1367980403-6530سابق ناظم کراچی و سابق رکن سندھ اسمبلی نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ بنگلہ دیش کی عدالت کی جانب سے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما مطیع الرحمن نظام کو سزائے موت سنائے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے اسے پاکستان اور اسلام دشمنی کا ثبوت قرار دیا ہے ،نعمت اللہ خان نے گزشتہ روز جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی نام نہاد عدالت نے پاکستان سے محبت اور سقو ط ڈھاکا کی مخالفت کے جرم میںفیصلہ سنا یا ہے ، بنگلہ دیش کی یہی نام نہاد عدالت بھونڈے اور تعصب پر مبنی فیصلے سنا چکی ہے، جماعت اسلامی کے عظیم رہنما ملاعبدالقادر کو پھانسی بھی دی جاچکی ہے جبکہ سابق امیر پروفیسر غلام اعظم پیرانہ سالی میں97 برس کی سزائے قید سنا کرجگ ہنسائی کا موقع دیا گیا ،انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارت نوازی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کو تعصب اور پاکستان سے نفرت کے اظہار کے لیے جیلوں میں قید کیا گیا اوران پر جنگی جرائم کے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات قائم کیے گئے۔ نعمت اللہ خان نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ جماعت اسلامی امن پسند جماعت ہے‘ اس کے لوگ مثبت سوچ رکھنے والے ہیں لیکن بنگلہ دیشی حکومت کے اسلام پسندوں کی آواز دبانے کے لیے ملک کی مقبول ترین جماعت‘ جماعت اسلامی کو نشانہ بنا کر بھارت اور مغرب کو خوش کرنے میں مصروف ہے۔جماعت اسلامی کے رہنما و¿ں کو قید و بند میں رکھ کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے اسلام پسندوں کی آواز نہیں دبا سکتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...