Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں شہرمیں جاری ٹارگٹ کلنگ کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان ہے‘ نعمت اللہ...

شہرمیں جاری ٹارگٹ کلنگ کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان ہے‘ نعمت اللہ خان

 pml-f-candidate-retires-in-support-of-naimatullah-1367980403-6530سابق ناظم کراچی و سابق رکن سندھ اسمبلی نعمت اللہ خان نے مفتی نعیم کے داماد مفتی مسعود بیگ اور علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہونے کے باوجود لوگوںکا قتل عام جاری ہے اور امن و امان کے قیام کے ذمہ دار چین کی بانسری بجانے میںمصروف ہیں۔

نعمت اللہ خان نے کہا کہ ملک میں ٹارگٹ کلنگ طویل عرصے سے جاری ہے لیکن اس کے سدباب کے لیے مو¿ثر اقدامات نہیں کیے گئے۔ ٹارگٹ کلنگ کے ان واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی میں ہونے والے آپریشن کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ شہریوں کا قتل عام بدستور جاری ہے اور مسلکی بنیادوں پر لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کرکے فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کے قیام کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے لیکن وہ محض ڈبل سواری پر پابندی عائد کرکے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجاتے ہیں جو انتہائی مضحکہ خیز ہے‘ لاءاینڈ آرڈر کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے مو¿ثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروںسے اپیل کی کہ امن وامان کے قیام کے لیے فوری اور حقیقی اقدامات کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...