Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں ڈیموکریٹس پینل کی فتح صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کا نتیجہ...

ڈیموکریٹس پینل کی فتح صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ،نعمت اللہ خان

 pml-f-candidate-retires-in-support-of-naimatullah-1367980403-6530سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے کراچی پریس کلب کے انتخابات 2015 میں ڈیموکریٹس پینل کی شاندارفتح پر نومنتخب عہدےد اران کو مبارکباد دی ہے ، پیر کو جاری اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے نومنتخب صدر فاضل جمیلی ،نائب صدرنواب قریشی ،خازن محمد حنیف ،سیکریٹری اے ایچ خانزادہ،جوائنٹ سیکریٹری محمد رضوان بھٹی ،اراکین گورننگ باڈی ،آغاسید کامران علی شاہ ،حنا ماہ گل ،کفیل الدین فیضان ،ایم صدیق چوہدری ،منظور چانڈیو،سجادایچ عباسی اور طارق ابولحسن کو شاندار فتح پر مبارکباد دی اور کہا کہ ڈیموکریٹس پینل کی یہ فتح صحافی برادری کیلئے 2014 اور اس سے قبل کی جانے والی کاوشوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے ،نعمت اللہ خان نے کہا کہ موجودہ دور میڈیا کا دور ہے لیکن اس کا صحیح یاغلط استعمال معاشرے پر گہرے منفی یا مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ،لیکن ہمارے یہاں الیکٹرانک میڈیا پرایشوز کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی روش پڑ گئی ہے جس کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو تے ہیں ،انہوں نے کہا کہ صحافی کو سچائی اور چھوٹ کو میں فرق کرنا ہوگا اورحقیقت کو اس کے اصل رنگ میں پیش کرنا ہو گا ان کی لکھی اور پیش کی گئی ہر بات کی اللہ کے یہاں جواب دہی ہو گی ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدے اداران اس اسلسلے میں بھی خاطر خواہ کام کریں گے اور حق وسچ کا پرچم بلند کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ آج کے مشکل دورمیں صحافتی پیشے سے منسلک افراد کی فلا ح بہبود کیلئے کام کیا جائے اورانہیں درپیش مسائل حل کیے جائیں ،اس کیلئے کراچی پریس کلب اہم پلیٹ فارم ہے ، نعمت اللہ خان نے توقع ظاہر کی کہ نومنتخب عہدے داران صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...