Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں ذوالفقار مرزا نے اپنے محسن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، پیپلزپارٹی

ذوالفقار مرزا نے اپنے محسن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، پیپلزپارٹی

najmi alam1کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل اور جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم نے پی پی پی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم نے دیکھ لیا کہ کس طرح ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنے محسن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا جس کی پاداش میں نہ صرف ان کا سیاسی کیریئر ختم ہوگیا اور وہ رسوا بھی ہوئے۔ انہوں نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے کہا کہ وہ سچ کا چیمپئن ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور بات بات پر قرآن سر پر اٹھاتے ہیں تو اب قوم ان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ یہ سچ بھی قوم کو بتا دیں کہ وہ کس نادیدہ قوت کے اشارے پر فسادفی الارض کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ آمروں اور وقت کے جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہنے کی جرات سے پر ہے جس میں شہیدوں کا لہو مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کہ ڈاکٹر مرزا نے شہیدوں کے خون کا سودا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...