شہیدکانسٹیبل کی نمازجنازہ ادا،آئی جی سندھ سمیت افسران شریک

13-2-2018aaکراچی تھانہ پاک کالونی کی حدود گھاس والی گلی پرانا گولیمارمیں پولیس مقابلے کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید کانسٹیبل محمد فاروق کی نمازجنازہ پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن ساؤتھ میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام،ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیر شیخ،کے علاوہ زونل ڈی ڈی آئی جیز،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی،ضلعی ایس ایس پیزکراچی ودیگرپولیس افسران، اورجوانوں سمیت شہیدکے اہل خانہ دوست احباب اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔آئی جی سندھ نے جنازے میں شریک شہید اہلکار کےاہل خانہ سےدکھ،افسوس،تعزیت اور یکجہتی کا اظہارکیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top