Thursday, December 3, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

نیو کراچی، دعا ہوٹل کے قریب سلنڈر دھماکہ

نیو کراچی میں دعا ہوٹل کے قریب سلنڈر دھماکہ، دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، ملبے میں دب کر ایک شخص جاں...

شادی ہالز کے لئے نئے ایس او پیز جاری

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت میرج ہالز ایسوسی ایشنز کے عہدے داروں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی...

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بھی کورونا کا شکار

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا. وفاقی وزیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میری کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ...

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی انتقال کرگئے

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی انتقال کرگئے، مرحوم کے بیٹے عمر جمالی نے موت کی تصدیق کردی، بیٹے کے مطابق ظفراللہ جمالی تین...

نقیب محسودکیس کی سماعت 27جنوری کوکراچی میں ہوگی

naqeeb 2کراچی سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محسود ازخود نوٹس کیس سماعت اسلام آباد سے کراچی منتقل کردی ہے، اس سے قبل جسٹس ثاقب نثار نے نقیب اللہ محسود ازخود نوٹس کیس کی سماعت 24 جنوری کو اسلام آباد میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اب کیس کی سماعت 27 جنوری کو کراچی رجسٹری میں ہوگی۔نجی چینل کے مطابق سپریم کورٹ نے پہلے کیس کی سماعت کے لیے کل 24 جنوری کا دن مقرر کیا تھا تاہم بعد میں عدالت نے اپنا نوٹس واپس لیتے ہوئے نیا نوٹس جاری کیا جس کےمطابق اب نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کے از خود نوٹس کیس کی سماعت 27 جنوری کو کراچی رجسٹری میں ہوگی، اسی دن کراچی میں قتل کئے جانے والے انتظار حسین کیس کی بھی سماعت ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نقیب اللہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ، راؤ انوار اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ عدالت عظمیٰ نے معطل ایس ایس پی راؤ انوار کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم دیا ہے۔

Open chat