نقیب کیس،مفروروں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی آخری مہلت

raoکراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے تفتیشی افسر کو مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی آخری مہلت دے دی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کی، اس موقع پر سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر ملزمان پیش ہوئےدوران سماعت کیس کے تفتیشی افسر ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان بھی عدالت کے روبرو حاضر ہوئے،انہوں نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ راو انوار نے اپنے اثاثوں کی چھان بین سے متعلق نیب انکوائری سے لاعلمی کا اظہار کیاہے جبکہ انہوں نے ملیر کینٹ میں اپنی رہائش گاہ سے منتقلی کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا۔دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے انہیں مفرور ملزمان سے متعلق اکتیس اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کی آخری مہلت دی اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top