نقیب اللہ قتل کیس،راوانوار ودیگرپرفردجرم عائد

naqeeb 3کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے جعلی مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار اور دیگر پر فرد جرم عائد کر دی، تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس میں نامزد مرکزی ملزم راؤ انوار اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا جبکہ عدالت نے گواہوں کو 11 اپریل کو طلب کرلیا۔ گزشتہ سال نقیب اللہ سمیت دیگر کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top