نقیب قتل کیس،10ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Rao-and-Naqeebکراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے دس ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔مقدمہ میں دس ملزمان کی درخواست ضمانت پر فریقین کی جانب سے دلائل مکمل کر لیے گئے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ملزمان میں نقیب اللہ کو گرفتار کرنے والا پولیس اہلکار اکبر ملاح بھی شامل ہے۔عدالت کی جانب سے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 16 جنوری کو سنایا جائے گا جب کہ نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top