Saturday, October 31, 2020
Home سائنس و ٹیکنالوجی مریخ پر نائٹروجن کی دریافت، ناسا کے بھیجے گئے روبوٹ کا انکشاف

مریخ پر نائٹروجن کی دریافت، ناسا کے بھیجے گئے روبوٹ کا انکشاف

nasa mareekh nytrogen1کراچی: ناسا کی جانب سے بھیجے گئے روبوٹ نے سیارہ مریخ کی سطح پر زندگی کے لیے ضروری تصور کی جانے والی نائٹروجن کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے جسے ایک اہم دریافت قراردیا جارہا ہے۔ زمین پر نائٹروجن گیس کے دو ایٹم مضبوطی سے جڑے ہوتے ہیں جو زندگی کے لیے انتہائی ضروری تصور کئے جاتے ہیں تاہم مریخ پر نائٹرک آکسائیڈ کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماضی میں وہاں نائٹروجن گیس موجود تھی جبکہ اب ناسا کی جانب سے بھیجے گئے روبوٹ نے مریخ پر تین مقامات سے نائٹرک آکسائیڈ دریافت کیا ہے۔ ناسا کی جانب سے بھیجے گئے اس خلائی روبوٹ ’’کیوروسٹی‘‘ نے میںموجود جدید لیبارٹری میں مریخی مٹی اور پتھروں کا تجزیہ کرنے کی سہولت موجود ہے اور اس لیب کی سیمپل اینالسس ایٹ مارس ( ایس اے ایم) آلات نے پہلی مرتبہ مریخ پر نائٹرک آکسائیڈ کا انکشاف کیا ہے ۔ کیوروسٹی سے وابستہ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ نائٹرک آکسائیڈ ان نائٹریٹس سے بنی ہے جو ماضی میں مریخ پر بجلی چمکنے یا شہابیوں کے تصادم کی وجہ سے بنے تھے، نائٹرک آکسائیڈ کے یہ نمونے مریخ کے مشہور گڑھے ،گیل کریٹر سے ملے ہیں جس کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ ماضی میں یہاں کبھی دریا یا جھیل موجود تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...