Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے عوام غیرتمند ہیں حکمران بھی غیرت کا مظاہرہ کریں،میرنصیب

عوام غیرتمند ہیں حکمران بھی غیرت کا مظاہرہ کریں،میرنصیب

19-10-2016-bکراچی جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری میرنصیب اللہ شاہوانی نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کے عوام غیرتمند ہیں، حکمران بھی قوم کی بیٹیوں کے معاملے میں غیرت کا مظاہرہ کریں۔وزیراعظم قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لانے کا وعدہ پورا کریں۔ منتخب نمائندوں کے جھوٹے وعدے عوام کا جمہوریت پرسے یقین ختم کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر86 روزہ’’ ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ کے 32ویں روزڈاکٹر عافیہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کوئٹہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میرنصیب اللہ شاہوانی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ انتہائی ظلم ہورہا ہے۔ برطانوی نومسلم صحافی مریم رڈلی، قانون دان بیرسٹر نسیم باجوہ اور برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر احمد کی لندن پریس کانفرنس نے پوری قوم کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی میں رکاوٹ امریکہ نہیں پاکستان کے اندر سے ہے۔ڈاکٹر عافیہ قوم کی ایک انتہائی تعلیم یافتہ بیٹی ہے ، وطن واپس آکر قوم کی خدمت کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...