Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں فیصل عابدی کورہاکیاجائے، علامہ ناصرعباس

فیصل عابدی کورہاکیاجائے، علامہ ناصرعباس

faisal-abdiکراچی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معروف سیاستدان، سابق سینٹراوروائس آف شہدا کے چیئرمین فیصل رضا عابدی کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں ملت تشیع کے خلاف باقاعدہ فریق بنی ہوئیں ہیں۔فیصل رضا عابدی کو شیعیت کے دفاع اور وطن سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔ایک طرف ہمیں دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،دوسری طرف حکومتی اداروں کی طرف سے ہمارے عزاداری کے پروگراموں پر قدغن ،علما و عمائدین کی گرفتاری اوررفاہی حوالے سے فعال شخصیات کی شہریت کی معطلی جیسے بلاجواز اقدامات کا سامنا ہے۔حکومت واضح کرے کہ کس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے پانچ کروڑسے زائد افراد پر مشتمل اس طبقے کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی حب الوطنی اور قربانیاں روز روشن کی طرح آشکار ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان کے مقتدر اداروں کی طرف سے اس اہم مسئلے پر خاموشی ہمارے لیے مایوس کن ہے۔پاکستان کی بقا و سالمیت تمام طبقات کے حقوق کا احترام سے مشروط ہے۔انہوں نے وزیر اعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،چیف جسٹس آف پاکستان اوروزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملت تشیع کے خلاف ان غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیا جائے اور فیصل رضا عابدی کو فوری رہا کیا جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...