Tuesday, October 27, 2020
Home Trending بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہے، وزیر...

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہے، وزیر بلدیات

nasir hussain shah21کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہے، ہم صرف اس کے وسائل کار ہوں گے۔ کراچی میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی استرکاری اور صفائی ستھرائی کے لئے بھی خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جلد کراچی کے لیے 150ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔ ملیر 15پر زیر تعمیر پل کی تعمیرمیں تاخیر کی وجہ تکنیکی تھی تاہم اب یہ پل 15نومبر سے قبل عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ نالوں کی صفائی اور سڑکوں کی استرکاری اور تعمیر کے لئے جاری فنڈز میں خوردبرد کی میڈیا پر آنے والی خبروں پر اس کی انکوائیری کے احکامات دے دیے ہیں اور جو بھی کرپشن میں ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ بلدیات میں کرپشن پر چھاپوں پر کسی کو کوئی اعترا ض نہیں ہے البتہ تمام کام قانون اور آئین کے دائرے میں ہونے چاہییں۔ وہ گزشتہ روز ملیر15پر زیر تعمیر اوور ہیڈ پل کے دورے کے بعد موجود میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...