Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

مصطفی کمال سے300ارب روپوں کاحساب مانگتے ہیں،ناصرحسین

nasir hussain shah21کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اورسندھ کے صوبائی وزیرناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم مصطفی کمال سے 300 ارب روپوں کا حساب مانگتے ہیں۔نجی چینل کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناصرحسین شاہ نے کہا کہ کراچی کے سارے کام جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم نعمت اللہ خان نے شروع کئے لیکن نام نہاد مسیحاؤں کے آنے کے بعد بلدیاتی اداروں کے پاس رقم نہیں، بلدیاتی ملازمین کو تنخواہیں سندھ حکومت دے رہی ہے، کراچی میں ہمیشہ دھونس و دھاندلی کی سیاست ہوئی ہے لیکن کراچی میں بوری بند لاشوں کی اب سیاست نہیں ہوگی۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کا مستقبل تاریک ہے، بڑے جلسوں کا دعویٰ کیا جاتا ہے لیکن لوگ نہیں آتے، ہم مصطفی کمال سے 300 ارب روپوں کا حساب مانگتے ہیں، مصطفی کمال بتائیں کہ اکبرکنٹریکٹر کون ہے جسے سارے ٹھیکے دیے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، لیاری ایکسپریس وے کو جنوری میں کھول دیا جائے گا

Open chat