Tuesday, October 27, 2020
Home Trending اسٹیل مل اہم اثاثہ ہے، اس کو خریدنے کا حق سندھ کا...

اسٹیل مل اہم اثاثہ ہے، اس کو خریدنے کا حق سندھ کا ہے، ناصرحسین شاہ

nasir hussain shah21کراچی، صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل ایک اہم اثاثہ ہے،اس کو خریدنے کا پہلا حق سندھ کا ہے ۔وزیر بلدیات سندھ نے جامعہ کراچی میں قومی کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ بلاول زرداری نے 150ارب کا پیکیج کراچی کیلئے دیا ہے،شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال موجودہ اداروں کے بس میں نہیں ہےاورصفائی ستھرائی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ آوٹ سورس کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ جامعہ کراچی کی زمین پر کسی کو قبضہ نہیں کر نے دینگے اورواٹر بورڈ اور جامعہ کراچی کے درمیان زمین کا تنازع جلد حل کرلیں گے۔اسٹیل مل کے معاملہ پرصوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ اسٹیل مل اہم اثاثہ ہے اوراس کو خریدنے کا پہلا حق سندھ کا ہے۔سندھ کے کاروباری افراد اگر اسٹَیل مل کے شیئر حاصل کرنا چاہیں تو یہ انکا پہلا حق ہے،اگر کوئی سندھ سے اسٹیل مل نہیں خریدتا تو پھر دوسروں کا حق ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...